سارا زمانہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پوری دنیا، سب لوگ، کثرت کے محل پر بولتے ہیں۔ تم کو دل کی راہ سے خلوت میں آنا ہوئے گا چشم وا میں تو سجن سارا زمانہ سوئے گا ( ١٩٨١ء، حرف دل رس، ٦٣ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سارا' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'زمانہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٤ء سے "انیس (مہذب اللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر